سانحہ اے پی ایس: 2 سال بیت گئے، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن، ورثاء اداس

Lighting for APS Martyrs

Lighting for APS Martyrs

پشاور (جیوڈیسک) آرکائیوز لائبریری ہال میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے والدین، بہن، بھائی اور دیگر رشتہ دارشریک ہوئے جنہوں نے اپنے پیاروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

شہداء کے عزیز و اقارب کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اپنے پیاروں کو نہیں بھول سکے ہیں، وہ آج بھی ہماری یادوں میں زندہ ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے بزدل دشمن کے سامنے کبھی ہار تسلیم نہیں کریں گے۔

معصوم شہداء کے رشتہ داروں نے ان کی یاد میں واک بھی کی۔ لاہور میں مال روڈ پر بھی سول سوسائٹی اور ضلعی حکومت کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شہداء کی یاد میں چراغاں کیا۔