اے پی ایس شہدا کیلئے ایدھی سینٹر پشاور کی امن ریلی

Edhi Centre Peace Pally

Edhi Centre Peace Pally

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے لیے ایدھی سینٹر کے اہلکاروں نے امن ریلی نکالی اور ترانے پیش کر کے اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقید ت پیش کیا۔

ایدھی فاونڈیشن کے اہلکاروں کی ریلی پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال سے روانہ ہوئی اور شیر شاہ سوری روڈ سے ہوتی ہوئی پشاور پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ترانے بھی بجائے گئے۔

پریس کلب کے باہر ریلی کے شرکاء نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کے نذرانے پیش کیے،ایدھی سینٹر کے رضاکاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اے پی ایس کے ننھے پھولوں کے جنازے اٹھائے تھے جنہیں وہ آج بھی نہیں بھولے۔