اے آر رحمان فلم پروڈیوسر بننے کے لیے تیار

AR Rahman

AR Rahman

ممبئی (جیوڈیسک) اس فلم میں ایک گلوکار کی زندگی 10 مختلف گانوں کے ذریعے بیان کی جائے گی۔ اے آر رحمان جنہوں نے اس فلم کی کہانی بھی تحریر کی ہے۔ ان کہنا تھا کہ فلم فن اور خود کو دریافت کرنے کے بارے میں ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار نے اس فلم کی پروڈکشن کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری کرنے کا ارادہ بھی کیا تاہم محدود وقت کے باعث انہوں نے اس کی ہدایتکاری کا ذمہ ویشویش کرشنا مورتی کو دے دیا۔

رحمان نے فلم کا پہلا پوسٹر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی سپورٹ اور دعاﺅں سے میں نے اپنی فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کر دیا ہے۔

رحمان نے اب تک فلم کے پانچ گانے تیار کر لیے ہیں ۔یہ فلم آئندہ سال ریلیز کرنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔