عربی زبان قرآن فہمی اور عالم اسلام کو متحد کرنے کا موثر ذریعہ ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Naeem

Mufti Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاون کے شعبہ بیرون کی جانب سے عالمی یوم عربی پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے غیرملکی طلبا کی جانب سے عربی زبان میں مختلف ٹیبلو کے علاوہ عربی زبان میں نظم و تقاریر بھی کی گئیں۔

تقریب میں رئیس جامعہ بنوریہ عالمیہ شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم ، الصفہ ڈی ایچ اے ینورسٹی کے پروفیسر اشفاق ،مولانا عبدالحمید خان غوری ، مولانا عزیز الرحمن ہزاروی ،نائب مہتمم مولانا نعمان نعیم اور شعبہ غیر ملکی کے تمام اساتذہ و طلبہ کرام نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ عربی زبان کی ترویج میں مدارس کا اہم کردار ہے، اسلام عالمگیر مذہب ہے اور عربی زبان عالم اسلام کو متحد کرنے کاموثر ذریعہ ہے۔

اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت کیلئے عر بی زبان کو ہی ذریعہ بنایا ہے، علما کرام حاملین قرآن ہیں ان کے لیے دیگر لوگوں کی بہ نسبت عربی زبان میں عبور حاصل کرنا زیادہ ضروری ہے،جامعہ کے 47ممالک کے طلبا کے عربی زبان کے بول چال ، عربی لہجہ اور طرز اساتذہ کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

الصفہ ینورسٹی ڈی ایچ اے کے پروفیسر اشفاق نے اپنے خطاب میں کہاکہ عصری اداروں میں عربی میں عبور رکھنے والے علما کرام کی اشد ضرورت ہے ،جس طرح مدارس عربی زبان کے فروغ میں کردار اداکررہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی الحمد اللہ اب عصری اداروں میں عربی زبان کے شعبے کام کررہے ہیں دنیا جان چکی ہے کہ عربی کے بغیر گذارہ نہیں۔

شیخ الحدیث مولانا عزیز الرحمن ہزاروی نے کہاکہ مسلمان خوش قسمت ہیں کہ انہیں دنیا کی جامع ترین اور انتہائی ترقی یافتہ زبان ملی ہمیں اس کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادار کرنا چاہیے ،مولانا عبدالحمید خان غوری نے کہاکہ مدارس پاکستانی نظریاتی سرحدوں اور اسلامی میراث اور اسلام کے محافظ ہیں، پوری دنیا میں عربی کی ترویج کے لیے کام کررہے ہیں، اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم و شعبہ غیر ملکی کی نگران مولانا نعمان نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عربی زبان عالمگیر ہے۔

اس کی افادیت کا انکار کسی صورت ممکن نہیں مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی ترویج کیلئے کردار اداکریں ، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے 18 دسمبر کو عربی زبان کے عالمی دن کے طور پر متعین کرنا ایک اچھا فیصلہ ہے جس کی قدر کرتے ہیں عربی مسلمانوں کے لئے ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔

افسوس کا مقام ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں 18 دسمبر کو چند ایک ادارے کے علاوہ کہیں بھی اس مناسبت سے تقریب کا اہتمام نہیں کیا جاتا ، سرکاری سطح پر عربی زبان کی اہمیت وافادیت پر تقاریب منعقد ہونی چاہئے،اس سلسلے میں جامعہ بنوریہ شعبہ بیرون نے ابتدا کردی ہے۔

Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia