ارباز اور ملائکہ نے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا

Arbaz and Malika

Arbaz and Malika

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے فلم ساز ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ کے درمیان 18 سالوں سے قائم رشتہ ختم ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

دونوں ستاروں نے طلاق کے لئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق ارباز اور ملائیکہ نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے کہ وہ اب اکھٹے نہیں رہ سکتے۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں کو فیملی کورٹ میں جلد ہی پیش ہونا پڑے گا۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے دونوں ستاروں نے گزشتہ سال ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔