تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں پولیس اور پریس کی جعلی نمبر پلیٹس کا بے جا استعمال

Guliana

Guliana

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں پولیس اور پریس کی جعلی نمبر پلیٹس کا بے جا استعمال۔ پولیس کو بھی پولیس سے ڈر لگنے لگا۔تفصیل کے مطابق گجرات کے تمام علاقوں کی طرح تھانہ گلیانہ کے دیہاتو ں میں بھی پولیس اور پریس کی جعلی نمبر پلیٹ کا غیر قانونی دھندا عروج پر ہے۔

پولیس تھانہ گلیانہ نے دوران ناکہ کسی بھی پولیس اور پریس کی جعلی نمبر پلیٹ والے کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی۔پولیس نے اگر نے پولیس کی جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے خلاف کاروائی نہ کی۔پولیس اور پریس کی گاڑی استعمال کر کے کوئی بڑی کاروائی رونما ہو سکتی ہے۔

ڈی پی او گجرات کامران ممتاز نے دو ہفتے قبل تھانہ گلیانہ میں کھلی کچہری کے دوران کہا کہ سرکاری موٹر سائیکل یا گاڑی کے علاوہ کوئی پولیس اہلکا ر پولیس کے لوگو والی نمبر پلیٹ استعمال نہیں کر سکتا ۔پولیس کے خلاف پولیس کب حرکت میں آئے گی ۔ممکنہ طور پر عوام انتظار میں ہیں۔