ارجنٹینا : صدر موریسیو میکری کی معاشی پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

Argentina Protest

Argentina Protest

بیونس آئرس (جیوڈیسک) ہڑتال کی کال مزدوروں کی یونین سی ٹی اے نے دی تھی۔ یونین کے صدر پیبلو میچلی کا کہنا تھا اگر حکومت نے انکے مطالبات نہ مانے تو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

صدر میکری معیشت کی بحالی کے لئے کرنسی کی مالیت میں کمی، بجلی وغیرہ کے نرخوں میں اضافہ اور ہزاروں نوکریوں کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔

پیبلو میچلی نے کہا صدر کی پالیسی سے بے روزگاری اور مہنگائی بڑھے گی۔ مزدوروں کی ہڑتال کے باعث دارالحکومت میں کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔