عارف لوہار فلم کے گانے ریکارڈ کروانے رواں ماہ بھارت جائینگے

Arif Lohar

Arif Lohar

لاہور (جیوڈیسک) فوک گلوکار عارف لوہار فلم کے گانوں اور میوزک کے لیے رواں ماہ بھارت جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فلمساز انند چوپڑا نے اپنی نئی فلم کے لیے گانوں اور میوزک کے لیے پاکستان کے معروف فوک گلوکار عارف لوہار کو بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔

عارف لوہار رواں ماہ بھارتی فلم کے گانے اور میوزک کے لیے جائیں گے اور اس کے ساتھ وہ پرکاش باد ل کی دعوت پر امرتسر اور لودھیانہ میں ہونیو الے میوزیکل شو زمیں بھی پرفارم کرینگے۔یادرہے کہ عارف لوہار بھارت میں بے حد مقبول گلوکار تصور کیے جاتے ہیں۔