محمد عارف شاہد گوندل کی خدمات کے اعتراف میں ریڈیو پاکستان میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ریڈیو پاکستان و پاکستان ٹیلی ویزن کے ممتاز ثناء خوان رسول ۖ محمد عارف شاہد گوندل کی خدمات کے اعتراف میں ریڈیو پاکستان میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ممتاز عالم دین علامہ مقصود احمد سابق خطیب داتا گنج بخش نے کی۔

مہمان خصوصی ممتاز صحافی اور شاعر محسن صفدر تھے۔ جو نعت خوان حضرات نے شرکت کی ان میں محمد شہزاد ناگی ‘ سید محمد آصف علی ظہوری’ ارشاد احمد چشتی اصغر علی نقشبندی’ قاری محمد انور قادری’ مرغوب احمد ہمدنی’ قاری محمد آصف قادری’ قاری اللہ بخش ضیائی نے شرکت کی۔

حافظ مرعوب احمد ہمدانی نے کہا کہ محمد عارف شاہد گوندل نے ہمیشہ اچھے شاعر کا کلام پڑھا ہے اور ان کی آواز میں عشق رسول کا درد محسو ہوتا ہے۔ شہزاد ناگی نے کہا کہ عارف شاہد گوندل نے ہمارے ساتھ کئی پروگرام ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر کئے ہیں۔ لیکن عارف گوندل کے دل میں محبت رسول ۖ میں ڈوب کر نعت پڑھی۔