ارجن کپور کے ساتھ دوستی، ملائیکہ نے اپنی چپ توڑ دی

Arjun Kapoor and Malaika

Arjun Kapoor and Malaika

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلموں کی آئٹم گرل ملائیکہ اروڑا اور فلم ساز ارباز خان کے درمیان 18 سالہ رفاقت کا جلد ہی اختتام ہونے جا رہا ہے۔ دونوں نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

کہتے ہیں کہ شادی شدہ جوڑے کو طلاق کی نوبت تک لانے میں اداکار ارجن کپور کا ہاتھ ہے۔ بھارتی میڈیا میں چھپی خبروں کے مطابق ارجن کے درمیان گہری دوستی ملائیکہ اور ارباز کے درمیان کشیدگی کا باعث بنی۔

تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی آئٹم گرل ملائیکہ اروڑا نے اداکار ارجن کپور کے ساتھ اپنی دوستی اور تعلقات کے حوالے سے پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے زبان کھول دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ارجن کپور کے ساتھ ان کی بہت اچھی دوستی ہے جسے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ میرا ارجن کپور کے ساتھ کوئی افیئر نہیں ہے۔