آرمی چیف کا آرمی ایوی ایشن اسکول گوجرانوالہ کا دورہ

Gujranwala Visit Raheel Sharif

Gujranwala Visit Raheel Sharif

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ آرمی ایوی ایشن نے اپنی صلاحیتوں کو آپریشن ضرب عزب میں ہی نہیں منوایا بلکہ قدرتی آفات میں قوم کی خدمت کرنے میں پیش پیش رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرمی ایوی ایشن اسکول گجرانوالہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے بیسک پائلٹ کورس سیریئل 56 کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کی۔

آرمی چیف نے کامیاب افسروں کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کامیابی کے لیے جدید فضائی مہارتوں کا حصول ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کورہیڈ کوارٹر میں سینٹرل کمانڈ وارگیمز میں شرکت کی۔ انہوں نے ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر موجود جوانوں کی فوجی تیاریوں کا جائزہ لیا۔