نئے آرمی چیف کو کامیابیوں کا ورثہ آگے بڑھانا ہو گا: خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے۔ کراچی میں امن بحال ہو رہا ہے۔

پاک فوج کے نئے سربراہ کو بہت سے چیلنج درپیش ہوں گے۔ وزیر دفاع نے فوج کا وقار مزید بلند کرنے اور بے مثال کامیابیوں پر جنرل راحیل کو مبارک باد بھی دی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کا سہرا آرمی چیف کے سر ہے۔

دفاعی تجزیہ کارروں سمیت تمام حلقوں کا خیال ہے کہ قومی مفاد ہمیشہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے پیش نظر رہا اور آپریشن ضرب عضب اُن کی سب بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں وہ کئی تاریخی حوالوں سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔