آرمی چیف سے افغان صدر کی ملاقات، افغان سکیورٹی امور پر بات چیت

Raheel Sharif with Ashraf Ghani

Raheel Sharif with Ashraf Ghani

اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے افغان صدر اشرف غنی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے، بالخصوص افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

جبکہ افغانستان میں امن و استحکام کیلئے امن مصالحتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔