آرمی چیف سے افغان امن مشن کے سربراہ جنرل جان نکلسن کی ملاقات

John Nicholson and Qamar Javed

John Nicholson and Qamar Javed

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں امن مشن کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے راولپنڈٰی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال، باہمی دلچسپی اور پاک افغان سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف سے بات کرتے ہوئے جنرل نکلسن نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ جنرل نکلسن نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔