آرمی چیف سے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اور جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات

Raheel Sharif Meeting

Raheel Sharif Meeting

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے پیٹر لیوائے اور جرمن وزیر خارجہ ڈاکٹر فرینک والٹر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی پیٹر لیوائے کے ہمراہ پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور افغانستان میں امریکی سفیر مائیکل مکنلے بھی ملاقات میں شریک تھے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمن وزیر خارجہ ڈاکٹر فرینک والٹر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔