آرمی چیف کی تعیناتی سے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

Bikram Singh

Bikram Singh

اسلام آباد (جیوڈیسک) مودی صاحب اب پنگا لینے سے پہلے سوچ لینا ، بھارت کے سابق آرمی چیف بکرم سنگھ نے مودی سرکار کو خبردار کردیا۔

کہتے ہیں مکمل پیشہ وارانہ صلاحیتیں رکھنے والے جنرل قمرجاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول کا وسیع تجربہ ہے ۔ پاکستان کے نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تعیناتی سے بھارت میں بھی کھلبلی مچ گئی ، بھارت کے سابق آرمی چیف بکرم سنگھ نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نئے پاکستانی آرمی چیف قمر باجوہ سے ہوشیار رہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول کا وسیع تجربہ حاصل ہے ، وہ ایل او سی کے دونوں طرف کے علاقوں اور حالات سے بخوبی واقف ہیں ، بکرم سنگھ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے بھر پور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو نئے آرمی چیف کے نقطہ نظر پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔