آرمی چیف سے کمانڈر جنرل جان نکلسن کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب کو سراہا

Raheel Sharif and  John Nicholson Meeting

Raheel Sharif and John Nicholson Meeting

راولپنڈی (جیوڈیسک) ارجنٹائن کے سفیر روڈلفو جے مارٹین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں روڈلفو جے مارٹین کا کہنا تھا کہ پاکستان خطہ میں امن کے لیے موثر اقدامات کر رہا ہے۔

ادھر افغانستان میں امریکی فورسز کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور خطہ کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بتادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بھی بات کی۔

جنرل جان نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔