آرمی چیف جنرل باجوہ کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

General Qamar Javed Bajwa

General Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طیارہ حادثے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔