آرمی چیف سے جنرل جان نکولسن کی ملاقات، سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

General Nicholson and Qamar Javed Bajwa

General Nicholson and Qamar Javed Bajwa

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج اور نیٹو ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان نکولسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی فورسز کے کردار کو سراہا۔ امریکی جنرل کو شمالی وزیرستان میں سماجی اور ترقیاتی سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف اور جنرل نکولسن نے میران شاہ کا دورہ کیا۔ میران شاہ بازار میں پاک فوج کے تحت ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف کی افغان فورسز کی صلاحیت بڑھانے میں آر ایس ایم کے کردارکی تعریف۔ جنرل نکولسن نے باہمی بارڈر سیکیورٹی تعاون کی ضرورت کو تسلیم کیا اور پاک فوج کے کامیاب آپریشن ضرب عضب کو سراہا۔

امریکی جنرل کو ٹی ڈی پیز کی واپسی پر بھی بریفنگ دی گئی۔