آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیے

 Death Warrant

Death Warrant

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیے ، دہشتگرد پریڈ لین ، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز ملتان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے ۔

آرمی چیف نے انسانیت کے دشمن 9 دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ کی توثیق کرتے ہوئے دستخط کر دیے ، آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں محمد غوری ، عبدالقیوم ، محمد عمران ، اقسن محمود، عبد الرؤف گجر، محمد ہاشم ، سلمان ، شفقت فاروقی ، محمد فرحان شامل ہیں ۔

سزائے موت پانے والے دہشت گرد وں نے 4 دسمبر 2009 کو نمازجمعہ کے دوران پریڈ لین کی مسجد میں گھس کر 37 افراد کو شہید کر دیا تھا ۔

شہید ہونےوالوں میں میجر جنرل عمر بلال بھی شامل تھے اس کے علاوہ ان ہی دہشت گردوں نے 8 دسمبر 2009 کو ملتان میں آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا تھا جس میں 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے جبکہ یہ ہی دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔