آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن الزامات پر 13 افسروں کو برطرف کر دیا

Raheel Sharif

Raheel Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن الزامات پر 13 فوجی افسروں کو برطرف کر دیا ہے ، تمام برطرف افسروں کیخلاف کرپشن الزامات میں تحقیقات کا عمل جاری تھا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چند روز قبل بھی ملک کے تمام اداروں سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ملک کو کرپشن کے ناسور سے پاک کریں گے ۔ اس کا عملی مظاہرہ انہوں نے آج کیا اور کرپشن کے الزامات میں پاک فوج کے 13 افسروں کو برطرف کر دیا۔

برطرف ہونے والے افسروں میں ایک لیفٹیننٹ جنرل ، ایک میجر جنرل اور 5 بریگیڈیئر شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات میں برطرف تمام فوجی افسروں سے تمام مراعات اور سرکاری اعزازت فوری طور پر واپس لی جائیں گی اور ان کی سروس بھی ضبط ہوسکتی ہے۔