آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت کی خوشی ہے، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مقبولیت پر خوشی ہے، لوگ اپنے سپہ سالار سے پیار کرتے ہیں، اس میں کسی کے لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

خورشید شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ راحیل شریف وہ جنرل نہیں جو ملازمت میں توسیع کے خواہشمند ہوں۔