آرمی چیف سے جرمنی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف سے ملاقات میں جرمنی کے وفدکی قیادت جرمن رکن پارلیمنٹ اور اقتصادی کمیٹی کی سربراہ مس ڈگمر جی ورل نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمنی کے وفد نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور خطے میں استحکام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سرل نن بھی ملاقات میں موجود تھے۔