آرمی چیف سے اٹلی کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Claudio Graziano and Raheel Sharif

Claudio Graziano and Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اطالوی جنرل کلاڈیو گرازیانو کی ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی و خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

جنرل کلاڈیو گرازیانو نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔