آرمی چیف اردن پہنچ گئے، سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں

Army Chief in Jordan

Army Chief in Jordan

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے دو روزہ دورے پر اردن پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے اردن کے شہزادہ حسن بن طلال سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام سے ملاقاتیں کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف پہنچنے پر اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ماشل الزابن اور چیف آف رائل اردن ایئر فورس میجر جنرل منصورال جبور نے استقبال کیا۔

ملاقاتوں میں خطے کی سیکورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشتگردی کے خاتمے سمیت متعدد چیلنجز سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں پر اردن کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا۔