آرمی چیف سے کراچی کے صنعتکاروں اور تاجروں کی ملاقات

Qamar Javed Bajwa

Qamar Javed Bajwa

کراچی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شہر قائد کی تاجر برادری نے ملاقات کی۔ تاجروں نے کاروباری ماحول کے بارے میں آرمی چیف کو آگاہ کیا۔

آرمی چیف نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ شہر میں امن کے قیام کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے اور رواں سال کراچی کے حالات میں مزید بہتری نظر آئے گی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کراچی آپریشن نہیں رکے گا، تاجروں کے تحفظات دور کریں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ تاجر اور صنعتکار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ رینجرز سٹریٹ کرائمز کا بھی جڑ سے خاتمہ کرے گی۔ تاجروں نے آرمی چیف کو تجویز دی کہ رینجرز کو اختیارات 3، 3 ماہ کے بجائے ایک سال کے لئے دے دیئے جائیں۔