آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جرمنی میں شاندار استقبال

Raheel Sharif Visit Germany

Raheel Sharif Visit Germany

برلن (جیوڈیسک) ٹپاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جرمنی پہنچے تو ان کا تاریخی اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف کو جرمن وزارت دفاع کی تاریخی عمارت میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جرمنی کے آرمی چیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف نے بعد ازاں جرمن چیف آف سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، سیکیورٹی ایشوز پر تعاون اور ٹریننگ کے تبادلے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی مسلح افواج میں تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس موقع پر جرمنی کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاک افواج کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا۔ جرمن عسکری قیادت نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی فوج کے تجربے سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔