آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کا دورہ، آئی ایس پی آر

Raheel Sharif Pakistan Ordnance Factory Tour

Raheel Sharif Pakistan Ordnance Factory Tour

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرڈیننس فیٹری واہ کینٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کی ضروریات پوری کرنے پر پی اوایف کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کا دورہ کیا اور ہتھیاروں کی تیاری میں پیش رفت کا جائزہ لیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کو چیئرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل عمرمحمود حیات نے اسلحہ سازی میں مستقبل کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی، آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کے دوران اسلحہ وگولہ بارود کی ضروریات پوری کرنے پر پی او ایف کو سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ نے پی او ایف واہ میں نئے اسلحہ پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پی او ایف مسلح افواج کے اسلحے کی ضروریات پوری کرنے والی واحد مقامی صنعت ہے جب کہ پی او ایف واہ اہداف سے بڑھ کر پیداوار دے رہی ہے۔

آرمی چیف نے ہتھیاروں میں جدت اور خود کفالت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلحہ میں خود مختاری کے لیے ٹیکنالوجی اپ گریڈ کی جائے اور بہترین معیار سے حاصل دیگر ممالک کی توجہ کا فائدہ اٹھائیں جب کہ اسلحے کی نئی مارکیٹیں تلاش کرکے زرمبادلہ میں اضافہ کیا جائے۔