آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Mohammed Bin Salman and Raheel

Mohammed Bin Salman and Raheel

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات اکیس ملکوں کی فوجی مشقوں کے معائنے کے بعد سعودی وزارت دفاع کے فیلڈ آفس میں ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور پاک سعودی عسکری تعلقات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دیگر غیر ملکی شخصیات کے ہمراہ نارتھ تھنڈر نامی فوجی مشقوں کے آخری روز کا معائنہ کیا۔