فوج کے تمام شعبوں میں فائٹر خواتین کو بھی بھرتی کیا جائے گا: بھارتی صدر

Pranab Mukherjee

Pranab Mukherjee

دہلی (جیوڈیسک) بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایئرفورس، ینوی اور بری فوج کے تمام شعبوں میں لڑائی کے لئے خواتین کو بھی بھرتی کیا جائے گا۔

ایئر فورس میں بطور جنگی پائلٹ خواتین کو شارٹ سروس کمشن دیا جائے گا صدر نے کہا کہ خواتین کو بھرتی کرنے کا مقصد صنفی امتیاز کو ختم کرنا ہے خواتین حقوق گروپوں نے صدر کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔