افواج پاکستان کو سلام

PAK ARMY Zindabad

PAK ARMY Zindabad

تحریر:یسریٰ امین
فصیلِ جان کے قیدی ہیں مگر یہ دھیان رکھا ہے
ہوا کہ واسطے ہم نے درامکان رکھا ہے

سجا سکتے تھے یادوں کے کئی چہرے کئی پیکر
مگر کچھ سوچ کر ہم نے یہ گھر ویران رکھا ہے

ہمیں شوقِ اذیت ہے وگرنہ اس زمانے میں
تیری یادے بھلانے کو بہت سامان رکھا ہے

تیری جھولی میں لاڈالیں گئے قرضے اس محبت کے
کے ہم شوریدا سر ہیں، کب کوئی احسان رکھا ہے

تمہیں یہ ماننا ہوگا کے ہم نے اپنے لب سی کر
سکوت شب کی مٹھی میں کوئی طوفان رکھا ہے

جو ہو یارو بحر صورت چراغوں کو جلانا ہے
ہوائیں کتنی برہم ہیں،یہ ہم نے جان رکھا ہے

پاک فوج جو ہمارے پیارے وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لیے لازم وملزوم ہیں۔ پاکستانی افواج ہمارے وطن کی بنیاد ہے اور ہماری افواج ہماری بہترین محافظ ہیں۔ ہمارے وطن کے بہادر سپوتوں نے وطن کو ہر مشکل وقت میں سہارا دیا۔ ہماری فوج کی بہادری کے کارنامے لکھنے کے لیے الفاظ بھی کم پڑتے ہیں۔ پاکستان میں یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو ہر برائی سے پاک ہے۔دنیا بھر میں پاک افواج اپنی حب الوطنی کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے بہادر جوان پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے وطن کے لیے جوش اور جذبے کے ساتھ ہر مشکلوں کو پسے پشت ڈال کر آگے بڑھتے ہیں۔

Pakistan

Pakistan

اللّٰہ پاک نے پاک افواج کو دنیا بھر میں وہ عزت اور مقام عطا کیا ہے جو آج تک کسی اور قوم کو حاصل نہیں ہوسکی۔ ہماری افواج اللّٰہ اور اس کے پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حکم پر چلتی ہیں۔ جس وطن کا نام اور بنیاد “لا الہ الا اللّٰہ” سے شروع ہوتا ہو،تو اس وطن کے بہادر سپوتوں کا مقصد بھی ” لا الہ الا اللّٰہ سے شروع ہوکر اسی پہ ختم ہوجاتا ہے۔

ہم جانباز،ہم جانثار
ہم شیرِ دل،ہم شیرِ جاں
ہم بر،ہم بحر،ہم ہیں آسمان
ہم ہیں پاکستان،ہم ہیں پاکستان

ہمارے ملک میں فوج کے تین ادارے ہیں جن کا ہونا ہمارے وطن کے لیے باعث فخر ہے۔ پاک فوج،پاک فضائیہ اور پاک بحریہ۔ یہ تین ادارے مل کر،باہمی اتحاد کے ساتھ وطن کے دشمنوں سے بڑی دلیری کے ساتھ دفاع کرتے ہیں۔

دشمن کیا تکسیر کرے گا ہم جیسے جانبازوں کو
تلواروں کے سائے میں ہم نے عمر گزاری ہے

تاریخ گواہ ہے کہ ہماری سرزمین میں ایسے ایسے قابل اور دلیر سپوت پیدا ہوئے ہیں جن کے لہو سے آج بھی پاک سرزمین مہکتی ہے۔

خون دل دے کر نکھاریں گے رخِ برگ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے

Shaheed's Body

Shaheed’s Body

کتنی ماؤں نے اپنے کئی کئی لخت جگر وطن کی محبت میں قربان کیے. ہیں۔ وطن کی محبت کے آگے ہر چیز بے معنی ہوجاتی ہیں۔ایک فوجی کے لیے سب سے بڑا مقصد اس کا وطن ہوتا ہے جس کے لیے وہ اپنی جان کو قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔

شاہین کبھی پرواز سے تھک کر نہیں گِرتا
پر دم ہے اگر تو، تو نہیں خطر? افتاد

پاکستانی افواج ملک کے کسی بھی اچھے اور برے حالات میں قوم کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرتی ہے اور خود کو دن اور رات کی پروا کیے بغیر اپنے ہم وطن بھائیوں کی خدمت کرتی ہے۔

سوجاؤ عزیزوں کے فصیلوں پہ ہر اک سمت
ہم لوگ ابھی زندہ و بیدار کھڑے ہیں

ان کی اس کاوش میں حب الوطنی کا جذبہ سب سے بلند ہوتا ہے، جس کے سہارے وہ اپنوں سے دور سرحدوں کی حفاظت پے معمور ،بلند حوصلے،جرت،دلیری کے ساتھ خوشی خوشی شہادت کا انتظار کرتے ہیں۔ بہت سے جوان اپنے ساتھیوں پہ رشک کرتے ہیں،جنہیں شہادت نصیب ہوئی ہے۔ پا افواج کا رول صرف یہاں تک محدود نہیں ہے بلکہ بہت سے شعبے میں وہ اپنا لوہا منوا رہی ہے۔پاک فوج میں ڈاکٹر،انجیئرز اور ٹیچرز سب مل کر اپنے اپنے فرائض بھر پور انداز میں نبھاتے ہیں۔ ملک کی تعمیر اور ترقی میں پاک فوج بھر پور انداز میں پیش پیش نظر آتی ہے۔ دنیا کی مظبوط ترین فوج کا اعزاز بھی پاک فوج کو حاصل ہے۔

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

بہت سے شہدا نے نشانِ حیدر پایا ہے اور جو غازی بن کر لوٹتے ہیں انہیں بھی بہت سے فوجی اعزاز سے نوزا جاتا ہے۔ آرمی چیف ایک رول ماڈل کی طرح ہوتیہیں ،جنہیں ہر ادارے میں بہت ہی زیادہ عزت اور خاص مقام دیا جاتا ہے۔ پاکستان کے پندرھویں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ہیں۔جن کو سب اپنا ہیرو مانتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں وہ مقام حاصل کیا ہے جو آج تک کسی کو بھی نہیں ملا۔آرمی چیف راحیل شریف نے لوگوں کے دلوں میں اپنی خاص جگہ بنائی ہے۔ یہ سب ان کی اپنے ہم وطن بھائیوں سے سچی محبت اور وطن سے لگاؤ اور وفاداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک کی بہتری کے لیے بہت سے اچھے اقدامات کیے ہیں جو ہمارے وطن کے لیے باعث فخر ہے۔

آرمی چیف نے ہر جگہ اپنے فرائض بخوبی نبھایا ہے۔ آج پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔ پوری قوم کی دعا ہے کہ اللّٰہ تعالی ہمارے وطن کے بہادر سپتوں کو ان کے مقصد میں کامیاب کرے اور تمام شہدائ کو اس دنیا اور آخرت دونوں میں بلند و بالا مقام عطا فرمائے۔(آمین)

Pilot Maryam

Pilot Maryam

ہمارے وطن کی پیاری بیٹی اور ہم سب کی بہن پاک فضائیہ کی پائلٹ مریم نے وطن کی ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں کا سر فخر سے اونچا کر دیا ہے۔ پاک فضائیہ کی پائلٹ مریم نے وطن کی پہلی شہید لیڈی پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ تمام قوم وطن کی اس جانباز بہن کو دل سے سلام پیش کرتی ہے۔

لکھی ہیں ہم نے بھی اپنے خون ایسی کہانیاں!!…
اس ملک کی آبیاری میں اس بیٹی کا لہو بھی شامل ہے

تحریر:یسریٰ امین