ایک سال گذر گیا مگر آرمی پبلک سکول میں تعلیمی جہاد تاحال جاری ہے

Army Public School

Army Public School

فیصل آباد: انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا چیئرمین چوہدری ظفر اقبال سندھو’سیکرٹری میاں تنویر ریاض ‘سینئر نائب صدر طارق محمود قادری ودیگر عہدیداران مرزا دائو دا براہیم ‘ملک اکبر حیات میاں عابد’ملک حبیب اللہ ‘شکیل عابد بھٹی او رعرفان منج نے کہا ہے کہ ایک سال قبل بزدل دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کرکے سوسے زائد معصوم پھولوں کو مسل کر جس خواہش کا اظہار کیا تھا اسے اسی سکول کے بچوں نے زندہ دل مسکراہٹ سے خاک میں ملا دیا ہے۔

ایک سال گذر گیا مگر مذکورہ سکول میں تعلیمی جہاد تاحال جاری ہے اور تادم قیامت جاری رہے گا انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشتگردحملوں کی پہلی برسی پر نغمہ ‘مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے ‘جاری کرکے ثابت کردیا کہ مسلمان اپنے دشمنوں کے بچوں سے کبھی انتقام نہیں لیاتھا اور نہ انہیں ناحق قتل کرکے سڑکوں کو خون سے رنگین کرتا ہے ‘ظالموں نے پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد سکول پر حملہ کرکے بچوں اور ٹیچرز کو شہید کرکے جس گناہ کا ارتکاب کیا۔

اس کا کوئی مسلمان سوچ بھی نہیں سکتا پاک آرمی نے سکول اور بچوں پر حملہ کرنیوالوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر ثابت کردیا کہ پاک فوج کسی بھی بزدل ‘ناپاک اور گندے دشمن کو شکست دینے کی بھر پور سکت رکھتی ہے ‘تاجر رہنمائوں نے16دسمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک وطن عزیز سے آخری دہشتگرد کا بھی صفایا نہیں ہوجاتا ان کیخلاف پاک فوج کا آپریشن جاری رہے گا اور تاجربرادری اس آپریشن کی حمایت کرتی رہے گی۔