فوج اور رینجرز نے پنجاب بھر میں 5 آپریشن کئے، ترجمان پاک فوج

Rangers

Rangers

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا، جس میں سانحہ لاہور کی تفتیش میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوج اور رینجرز نے پنجاب میں 5 آپریشنز کئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ لاہور ،فیصل آباد اور ملتان میں گزشتہ رات سے اب تک 5آپریشن کئے ہیں ،تمام ہی کارروائیاں فوج اور رینجرز کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کی گئیں۔

آرمی چیف کو بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے آپریشن میں مشتبہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ، جن سے اسلحہ و بارود کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی۔