فوج پوری طرح تیار ….سپہ سالار کا دبنگ اعلان

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

تحریر: محمد شاہد محمود
چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہماری قابل مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انشاء اللہ پوری قوم کی حمایت سے ہم ہر قیمت پر اپنے مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کریں گے ، پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار ہے اور اس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کھاریاں کے قریب قائم قومی انسداد دہشت گردی سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے غیرملکی افواج اور پاک فوج کے لئے تربیتی ضروریات کے انفراسٹرکچر کے لئے قائم شعبے کا افتتاح کیا۔

نئی سہولیات کے اضافے سے قومی انسداد دہشت گردی سینٹر کھاریاں دوسری افواج کے مقابلے میں بہترین سہولیات سے آراستہ سینٹر بن گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سٹرائیک کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی نے سینٹر کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی اور انہیں بتایا کہ اس سینٹر سے اب تک مسلح افواج کے 2 لاکھ 31 ہزار اہلکار، 3 ہزار 483 آفیسرز و جوان اور پولیس و سول آرمڈ فورسز کے جوان تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی تربیت کے ساتھ ساتھ اس سینٹر میں دوست ممالک کے ساتھ 5 مشترکہ مشقیں بھی ہو چکی ہیں۔

ان دوست ممالک میں چین، سعودی عرب، بحرین، سری لنکا، مالدیپ اور ترکی شامل ہیں۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے انسداد دہشت گردی سینٹر میں تربیت دینے والوں کو سراہا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بہترین معیار کی تربیت کر رہے ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان ایک دہائی سے دہشت گردی کا شکار ہے اور اس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں لیکن پوری قوم کے اتحاد اور سکیورٹی اداروں کی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ہم دہشت گردی کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے آفیسرز اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری قابل مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور انشاء اللہ پوری قوم کی حمایت سے ہم ہر قیمت پر اپنے مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کریں گے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Pakistan Army

Pakistan Army

کمیٹی نے جنرل راحیل شریف اور پاکستان آرمی کی امن کیلئے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف کو شاندار کمانڈر قرار دیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا لائن آف کنٹرول پر کسی قسم کی بھارتی جارحیت کی صورت میں تمام سیاسی جماعتیں اور قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہو گی۔ صباح نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار پاک فوج کے ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل خریداری پر بریفنگ اپنے دائرہ اختیار میں نہ ہونے سے متعلق لاعلم نکلی وزیر دفاعی پیداوار نے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی زحمت گوارا نہ کرتے ہوئے پیغام بھجوا دیا تھا فوج کے متذکرہ ادارے کا ان کی وزارت سے کوئی تعلق نہیں اس لیے وزارت بریفنگ نہیں دے سکتی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کا اجلاس چیئرمین خواجہ سہیل منصور کی صدارت میں ہوا کمیٹی نے جی ایچ کیو سے منسلک ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل پروکیورمنٹ کے بارے میں بریفنگ طلب کی تھی وزیر دفاعی پیداوار کی جانب سے پیغام بھجوایا گیا۔

ادارہ وزارت دفاع کے ماتحت ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الحمدللہ فضائیہ کے شاہین ہر وقت دفاع کے لئے تیار ہیں ہمارے موٹرویز ہمارے شاہینوں کے لئے رن ویز ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہماری پاک فضائیہ کے شاہین ہر وقت ملک کے دفاع کے لئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔ ہماری بنائی ہوئی موٹرویز ہمارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کے لئے رن ویز ہیں اور ہمارا دفاع مضبوط ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی تربیتی مشق ہائی مارک 2016ء بھرپور انداز سے جاری ہے۔ پاک فضائی کی تربیتی مشق ہائی مارک باقاعدگی سے ہوتی ہے ہائی مارک مشقیں پاک فضائیہ میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور پاک فضائیہ باقاعدگی سے اندرون اور بیرون ملک تربیتی مشقوں میں حصہ لیتی ہے۔

پاک فضائیہ کی تربیتی مشق ہائی مارک 2016 بھرپور انداز میں جاری ہیں،پاک فضائیہ کی تربیتی مشق ہائی مارک کے نام سے باقاعدگی سے منعقد ہوتی ہیں اور یہ مشقیں پاک فضائیہ میں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ وائس چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل خان بن ہشام نے ساحلی علاقوں کا دورہ کر کے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل خان بن ہشام نے تربت ،مکران،اورماڑہ اور جیوانی میں تعینات یونٹس کا دورہ کیا جہا ں انہوں نے پاک بحریہ کے یونٹس میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہیںٹروپس کی آپریشنل تیاریوں ،گوادر بندرگاہ اور سی پیک کو دشمن کی جانب سے لاحق خطرات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ ہماری فضاؤں کے محافظ الحمداللہ ہر وقت تیاری کی حالت میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میںاڑی حملے کے بعد بھارت کا جنگی جنون ختم ہونے کو نہیں آرہا، اس نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی نقل و حرکت تیزکردی، بھارتی فوج نے کئی جگہوں پر بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیار اگلے مورچوں پر پہنچانا شروع کر دیئے، بوفرز توپیں ایل او سی پر نصب کر دیں گئیں، بوفرز توپوں اور 105 درمیانی رینج کی دوسری توپوں کی اوڑی کے چڑی میدان، موہرا اور بونیار میں تنصیب، سونہ مرگ میں بھی بڑے ہتھیار نصب کر دیئے گئے، ان مقامات سے آزاد کشمیر میں دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، بھارتی فوج کا کہناہے کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایل اوسی پر بوفرز توپوں اور دیگر طرح کا جنگی ساز و سامان سرحد پر پہنچایا جارہا ہے،خفیہ معلومات کی بنیاد پر یہ تیاری ہو رہی ہے۔

PAF Training Exercise

PAF Training Exercise

جمعرات کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے زیادہ وقت ملٹری آپریشن روم میں گزارا جہاں وہ لائن آف کنٹرول پر فوج کی نقل و حرکت کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔ انہیں سرجیکل سٹرائیکس پر بریفنگ دی گئی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے بھاری اور درمیانے توپ خانے کی نقل و حرکت کی بھارت کے اعلی دفاعی اہلکاروں نے بات چیت میں تصدیق بھی کی۔ فوجی حکام کاکہناہے کہ یہ موسم سرما شروع ہونے اور برف پڑنے سے پہلے اس کی ہر سال کی معمول کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہماری تنصیبات اور پاکستانی اہداف کے تازہ سروے کے بعد اسلحہ اور جنگی سازوسامان کی نقل و حرکت ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں بھارتی فوج کے دعوے کے حوالے سے کہاگیاکہ فوج کو اطلاع ملی ہے کہ شدت پسند مبینہ طور پر سرحد پار سے دراندازی کی تیاری میں ہیں۔ ایک سرکاری اہلکار نے کہا ہے کہ سرحد پر کسی بھی جنگی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بھارتی فوج یہ تیاری کر رہی ہے۔ تاہم فوجی حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ جنگ کی تیاری کر رہا ہے لیکن کہا کہ اوڑی پر شدت پسند حملے کے پیش نظر مستقبل میں اس طرح کے کسی بھی حملے سے نمٹنے کے لیے تیاری میں تیزی آئی ہے۔ترجمان بھارتی دفتر خارجہ وکاس سوراپ نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے اوڑی واقعے پر تحفظات سے پاکستان کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان کو اوڑی واقعے سے متعلق شواہد فراہم کئے ہیں۔ پاکستان سے کہا ہے کہ دہشت گردی کی حمایت بند کرے۔

اس پر کچھ نہیں کہوں گا کہ پاکستان خطے میں تنہا ہو چکا۔ سارک علاقائی ترقی اور اشتراک کا فورم ہے۔ دہشت گردی کے شکار تمام ممالک ایک ساتھ ہیں۔ نئی دلی میں گزشتہ روز بھی سارک سے متعلق سکیورٹی اجلاس ہوا۔ پاکستان کی جانب سے کسی نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ عالمی برادری کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا، ہم نے کئی بار پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ علاوہ ازیں پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگانا بھارتی میڈیا کو مہنگا پڑ گیا۔ اوڑی حملے کی رپورٹنگ پر سنسر شپ عائد کر دی گئی۔ بھارتی وزیر دفاع نے میڈیا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ خبر شائع کرنے سے پہلے وزارت دفاع سے تصدیق کرائو۔ بھارت کی عالمی سطح پر سبکی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے اسلحے پر میڈ ان پاکستان کی خبر دی۔ ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ بیان سے مْکر گئے ہیں۔ میڈیا پر ڈال دیا اور معافی مانگنے کی ہدایت کی۔

Muhammad Shahid Mehmood

Muhammad Shahid Mehmood

تحریر: محمد شاہد محمود
03214095391
shahidg75@gmail.com