پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، جوزف فرانسس

Joseph Francis

Joseph Francis

لاہور(اقبال کھوکھر) پاک فوج کی قربانیوں کو کوئی بھی امن پسند شہری فراموش نہیں کرسکتا۔ہم اپنے ملک کی سرحدوں پر سینہ سپران تمام جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جواپنے سالار جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دن رات موسم،خطرے اور جان کی پرواہ کئے بغیرہماری سلامتی اور حفاظت کے لئے فرائض انجام دیتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار معروف قانونی وسماجی ادارے ”کلاس”کے نیشنل ڈائریکٹر وچیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس وڈپٹی نیشنل ڈائریکٹر ”کلاس”ایگاکینی نے ”یوم دفاع”کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی مذہبی اقلیتیں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہمیشہ دعاکرتی ہیں۔انہوں نے جنگ ستمبر کے تمام شہداء کے لئے دعا بھی کی۔اس موقع پر ”کلاس”سٹاف بھی موجود تھا۔