قاری زوار بہادر کی گرفتاری پر حکومت اور انتظامیہ بیرونی دبائو کا شکار ہے، ڈاکٹر صدیقی

Jamiat Ulama Pakistan

Jamiat Ulama Pakistan

کراچی : جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر محمد صدیقی راٹھو نے کہا ہے کہ قائد اہل سنت امام شاہ احمد نورانی صدیقی علیہ رحمہ یہ ہمیشہ یہ کہتے تھے اور ہمیں تعلیم دیتے تھے کہ نظامصطفیۖ کے سپاہی گرفتاریوں سے، گالیوں سے اور گولیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، نظام مصطفی ۖ کے سپاہی غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لئے ہر حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔

ہم سر پر کفن باندھ کر ممتاز قادری کی رہائی تحریک چلائینگے، لاہور میں جمعیت علماء پاکستان کے قائدین و ذمہ داران کو گرفتار کیا گیا، پھر اٹک میں انجمن طلبہ اسلام صوبہ پنجاب کے صدر ضیاء الرحمن نورانی اور ان کے رفقاء کو ریلی نکالنے کی پاداش میں زد و کوب اور پریشان کیا گیا، کارکنوں کی گرفتاریوں نا قابل برداشت ہیں۔

انتظامیہ عاشقان رسول ۖ سے عادی مجرموں جیسا سلوک کر رہی ہے،لبیک یا رسول اللہ ۖ کے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر محمد صدیقی راٹھو نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان اور انجمن طلبہ اسلام نے ہر اول دستے کے کردار ادا کرتے ہوئے تحریک ختم نبوتۖ ، تحریک ناموس رسالتۖاور اب تحریک رہائی غازی ممتاز حسین قادری کے لئے سب سے پہلے گرفتاریوں پیش کی، علامہ قاری زوار بہادر کی گرفتاری اس بات کی نوید ہے کہ حکومت اور انتظامیہ بیرونی دبائو کا شکار ہے۔

نشتر پارک میں تمام تنظیمات اہل سنت کے مشترکہ پلیٹ فارم سے منعقدہ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میںجمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر مفتی غوث صابری نے کہا ہے کہ غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کی کاوش سے عمل میں آنے والی تحریک مسلسل زور پکڑ رہی ہے، اگر غازی کے کیس کو شرعی عدالت میں منتقل نہ کیا گیا تو یہ جدوجہد ایوانوں میں موجود جعلی عوامی نمائندوں کو ایوان سے بے دخل کردے گی،عوامی لبیک یا رسول اللہ ۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی نے کہا ہے کہ آج وضاحت ہوچکی ہے کہ غازی ممتاز قادری کی رہائی کا مطالبہ فقط علماء کا نہیں ہے۔

بلکہ پوری قوم کا متفق مطالبہ ہے، قومی و عوامی آواز کو دبایا جانا آئینی حقوق کا استحصال ہے، قوم کا غم و غصہ آج نشتر پارک میں اپنی شدت کا اظہار کر رہا ہے،ہم اپنے آئینی حقوق کے استحصال کو رد کرتے ہیں، کیس کو شرعی عدالت میں نہ چلایا گیا تو ہر سطح پر احتجاج کرینگے اور حکومت کو بائیکاٹ کرینگے، نشتر پارک میں تمام تنظیمات اہل سنت کے مشترکہ پلیٹ فارم سے منعقدہ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میں مختلف علماء اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے سربراہان و رہنمائوں نے خطاب کیا۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر صدیق راٹھور، جے یو پی کراچی کے صدر مفتی غوث صابری، جے یو پی کراچی ناظم اعلیٰ مستقیم نورانی، فدایان ختم نبوت کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی،تحریک صراط مستقیم کے امیر ڈاکٹر آصف اشرف جلالی انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی، انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی، مرکزی جماعت اہل سنت کے امیر مفتی عبدالحلیم ہزاروی، مرکزی جماعت اہل سنت کراچی کے نائب امیر مفتی تاج الدین نعیمی،اے ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی کے علاوہ سنی تحریک کے بلال سلیم قادری،پاکستان سنی تحریک کے شاہد غوری، جماعت اہل سنت کے علامہ شاہ تراب الحق،مفتی عابد مبارک اور دیگر نے بھی خظابات کیے۔