زیارت کی خبریں 8/10/2016

A school Deprieved

A school Deprieved

زیارت :یوں تو حکومت ترقی کے بے پناہ نعرے لگا رہی ہے اور خاص کر تعلیم اور صحت کے حوالے سے ان کے مطابق کہ انہوں نے ایمرجنسی نافذ کی ہو ئی ہے۔ اور ہر بچہ اور بچی سکول میں ہو گی نقل کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے نقل کے ناسور کو معاشرے سے اکاڑ پھینکا ہے ۔لیکن ان کو شائد یہ علم نہیںکہ ہر بچہ اور بچی سکول میں حاضر ہونے اور نقل کے خاتمے سے پہلے سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات اورٹیچروں کا موجود ہونا لازمی ہے ۔جب تک سکولوں میں بنیادی سہولیات نہیں ہوںگے بچوں کے حاضر ہونے کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ ان کے قیمتی وقت کا ضیاع ہو گا ۔اور نقل کا خاتمہ بھی اس وقت تک ممکن نہیں ہو گا جب تک سکولوں میں موجود ٹیچروں کی ضروریات فوری نہیں ہو ںگی۔

ضلع زیارت کے علاقے کلی حاجی امیر محمد کربی کچھ چوتیر کا گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول تمام بنیادی سہولیات کے علاوہ عمارت سے بھی محروم ہیں۔سردیوں اورگرمیوں دونوں میں طلباء صنوبر کے درختوں کے نیچے بیٹھ کر علم کی شمع حاصل کرنے میں مصروف رہتے ہیں ۔طلباء کو کوئی سہولت میسر نہیں ہیں عمارت بھی موجود نہیں ہے ۔بچے کھلے میدان میں بھیٹے رہتے ہیں چا ہے گرمی ہو سردی ہو یا دھوپ ۔پچاس بچوں کے لئے پچھلے دس سالوں سے صرف ایک استاد موجود ہے ۔گاوں کی آبادی بھی تین سو گھرانوں پر مشتمل ہیں ۔حکومتی عدم توجہی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس حوالے سے جب سکول ٹیچر سے رابطہ قائم کی تو ان کی بھی ایس ایس ٹی کی جاب ہوئی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ میں تقریباً دس سالوں سے یہاں پر پڑ ھا رہا ہوں اور اب تقریباً طلباء کی تعدا د پچا س ہو چکی ہے سکول عمارت کے علاوہ باقی تمام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔بچے کھلے عام میدان میں پڑھتے ہیں ۔حکومت یہاں کے عوام کی پسماندگی اور سکول کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے سکول میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرے اور سرے ہی سے عمارت سے محروم سکول کو بلڈنگ کی جلد فراہم ممکن بنائے ورنہ حکومتی بے حسی کے باعث یہاں کے پسماندگی میں مزید اضافہ ہو جائیگا اور پھریہاں کے عوام کھبی بھی ان حکمرانوں کو معاف نہیں کریگی ۔علاقہ مکینوں نے صوبائی حکومت خاص کر صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکول کو بلڈنگ اور تمام بنیادی سہولیات فراہم کریںتاکہ یہاں کے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے ۔

زیارت ‘تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے حکومتی دعوے دھرے کہ دھرے رہ گئے،عمارت اور ٹیچروں کی عدم موجودگی کے باعث ہر بچہ اور بچی سکول میں کہاں سے آئیگا اور نقل کا خاتمہ کیسے ممکن ہو گا ؟ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کلی حاجی امیر محمد کربی کچھ چوتیر بلڈنگ اور تمام سہولیات سے محروم ،پچاس طلباء کے لئے صرف ایک استاد موجود سردیوں ،گرمیوں دونوں میں طلباء صنوبر کے درختوں کے نیچے بیٹھ کر علم کی شمع حاصل کرنے میں مصروف حکومتی عدم توجہی کے باعث کلی حاجی امیر محمد کے بچوں کا مستقبل داو پر ۔مکینوں کاحکومت سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اپیل سکول کو بلڈنگ سمیت تمام بنیادی سہولت کی فراہمی کا مطالبہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیارت : دو ہفتے پہلے زیارت کے قریب دکی کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا تھا ۔ مقتول اور قاتلوں دونوں کا تعلق بھی دکی سے تھا ۔گزشتہ روز تحصیلدار زیارت نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرامائی انداز میں دونوںملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیارت :صدر پریس کلب زیارت محمد یعقوب کاکڑ ، جنرل سیکرٹری عبدالمنان سارنگزئی ، عبدالمنان کاکڑ ، ہدایت اللہ باور ، مدثر احمد کاکڑ ، ظفراللہ ، اقرار اللہ سارنگزئی، مذمل احمد ودیگر نے گزشتہ روز صحافی و آج نیوز کے رپورٹر محب اللہ ترین پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ آئے روز صحافیوں پر حملے ہو رہے ہیں لیکن حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔ پریس کلب زیارت محب اللہ ترین پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کررتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے ۔