ویانا: یوم یکجہتی، ایک پروقار تقریب منعقد

پاکستان کی ترقی امن و امان، خوشحالی کیلئے اور کشمیری بھائیوں کی کشمیر کی آزادی کیلئے قربانی دینے اور شہید ہونے والوں کیلئے اور کشمیر کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
ویانا: 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سفارت خانہ پاکستان ویانا میں ایک سادہ پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے کشمیری کمیونٹی کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قاری شبیر کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد فسٹ سیکرٹری جناب آصف میمن نے پاکستای اور کشمیری کمیونٹی کا یوم یکجہتی کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکرئی ادا کیا۔
آصف میمن جو اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بھی ادا کر رہے تھے نے ٹیکنیکل مسٹر جناب احمد ممتاز کو دعوت دی کہ وہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کا پیغام پڑھ کر سنائیں۔ اس کے بعد فسٹ سیکرٹری نے سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر جناب اشتیاق احمد عاقل کو دعوت دی کہ وہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنائیں۔
صدر اور وزیراعظم کے پیغامات کے بعد کمیونٹی کی جانب سے پروفیسرشوکت مسرت اعواننے دھواں دار اور اپنی مدلل تقریر کرتے ہوئے کہ اکہ ہم کسی بیک ڈور کی سیاست کو نہیں مانتے ہم جناب ذوالفقار علی بھٹو کی کشمیر کے متعلق کی گئی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مذید بڑی تفصیل سے کشمیر پر روشنی ڈالی۔
آخر میں سفیر پاکستان جناب خورشید انور نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات کے بعد میرے پاس کیا الفاظ ہونگے مگر میں آج پاکستنای کمیونٹی سے پہلی دفعہ براہ راست کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ آج تک کشمیر کا مسئلہ حل طلب ہے۔ کشمیر کے متعلق انڈیا ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں تھا۔
کشمیریوں نے ایک لاکھ سے زائد قربانیاں دی ہیں۔ اقوام متحدہ نے ایک قانون پاس کیا کہ کشمیرمیں ریفرنڈم کرایا جائے مگر وہ اس سے کتراتا تھا۔ ہم انڈیا کو سب سے بڑا جمہوری ملک تسلیم کرتے ہیں مگر بالآخر کشمیریوں کو ہی اپنی قسمت کا فیصلہ کرنا ہے۔ میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو اپنی مکمل، اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔ ہم ان کی جائز جدوجہد میں ہمیشہ ان کیساتھ کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے مذید بڑی تفصیل سے کشمیر کے موجودہ حالات پ رحکومت پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ سفیر پاکستان کے خطاب کے بعد منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا نے دعائے خیر کراتے ہوئے امت مسلمہ کی اور پاکستان کی ترقی امن و امان، خوشحالی کیلئے اور کشمیری بھائیوں کی کشمیر کی آزادی کیلئے قربانی دینے اور شہید ہونے والوں کیلئے اور کشمیر کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
فسٹ سیکرٹری نے تمام حاضرین کو ریفریشمنٹ کی دعوت دی۔ ریفریشمنٹ کے دوران سفیر پاکستان پاکستانی کمیونٹی میں گل مل گے اور فردًا فردًا مہمانوں سے ملاقات کی اور پاکستانی کمیونٹی نے سفیر پاکستان کو ویانا مین خوش آمدید کہا اس طرح یوم یکجہتی کی پروقار تقریب اپنے احتتام کو پہنچی۔
تحریر: محمد اکرم باجوہ
... مزید خبریں
- عیدالفِطر مسلمانوں کی حقیقی مسرت کا دن
- نااہل حکمرانوں نے پاکستان کو ڈبو دیا
- سیالکوٹ میں دو بھائیوں کا وخشیانہ قتل
- سیلاب اور مغربی دنیا کی بے حسی
- سیلاب کی شعلہ افشانیاں اور طالبان
























































