امام حسین علیہ السلام کا چہلم

تاریخ اشاعت - 2010-02-07
  • Agrandir la taille de police
  • Réduire la taille de police
  • Imprimer l'article
 

امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام حسین علیہ السلام شہداء کربلا بسلسلہ چہلم کے سلسلہ میں ایک مجلس اعزا منعقد ہوئی۔




ویانا: ( محمد اکرم باجوہ) امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام حسین علیہ السلام شہداء کربلا بسلسلہ چہلم کے سلسلہ میں ایک مجلس اعزا منعقد ہوئی۔ جس میں خواتین بچوں اور مرد مومنین کے علاوہ اہل سنت جماعت نے کثیر تعداد میں مجلس اعزا میں شرکت فرما کر شہداء کربلا کو اخراج تحسین پیش کیا۔ مجلس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جو چھوٹے ننھے بچوں نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد حافظ محمد یوسف غوری نے شہداء کربلا کو اخراج تحسین پیش کیا۔

العصر اسلامک سنٹر کے پریس سیکرٹری سید غلام حسین نقوی نے اشعار کی صورت میں شہدا کربلا کو اخراج عقیدت پیش کیا۔ پروفیسر شوکت مسرت اعوان نے اپنی لکھی ہوئی۔ نظمیں اور شہداء کربلا کی شان میں اشعار کی صورت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ غلام شبیر منہاس اور اہل بیت سید قمر عباس نے اپنی خوبصورت آوازوں میں شہداء کو ربائی کی صورت میں اخراج تحسین پیش کیا۔

منہاج القرآن آسٹریا کے جنرل سیکرٹری یورپ کی معروف جانی پہچانی شخصیت محمد نعیم رجا نے نعت کی صورت میں اتنی خوبصورت نعت پیش کی کہ محفل میں ہر شخص نے بہت تعریف کی۔ سید مظہر حسین جعفری اور سید غالب حسین شاہ نے العصر اسلامک سنٹر کی جانب سے پاکستان کے موجودہ حالات خصوصًا کراچی میں یوم عاشورہ اور چہلم کے دوران خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے مسلمان ہیں جو بیگناہ، معصوم جانوں پر آگ کے گولے برسا کر خوش ہوتے ہیں یہ مسلمان کہلانے کے قابل نہیں۔

ویانا کے تمام مومنین مرد خواتین حضرات پاکستان میں خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسلام کے دشمنوں کا ڈٹ کرمقابلا کریں گے جس طرح آج ہم العصر اسلامک سنٹر میں تمام مکتبہ ذکر کے لوگ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ہم سب شعیہ سنی بھائی بھائی ہین یہ اسلام دشمن عناصر ہمیں آپس میں کبھی بھی لڑانے میں کامیاب نہیں ہونگے۔

العصر اسلامک کراچی کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ سب صبر کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑنا جب تک ہم سب میں اتحاد ہے اسلام دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ سید غالب حسین شاہ نے آج کی اس تقریب میں تمام مکتبہ فکر کے مذہبی لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ آپ لوگ آج تشریف لائے سید غالب، حسین شاہ نے نظامت کے فرائض بھی ادا کیے۔

حجت السلام علامہ صفدرحسین صفدری نے اپنا خطاب شروع کرنے سے پہلے کربلا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتخہ خوانی کرائی۔ علامہ صاحب نے پیار اور محبت کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت دو بنیادی اصولوں پر قائم ہے ایک معرفت اور ایک عطاعت ہے۔

محبت انسان کے کمال کے ساتھ ہوتی ہے۔ آیا میں جس میں محبت کرتا ہوں آیا اس محبوب سے مجھے کچھ دین کے حوالہ اور آخرت کیلئے کچھ حاصل ہوسکتا ہے۔ ہر انسان نے اپنے اپنے حساب سے کسی نا کسی نام سے خدا کو مانا ہوا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ محبوب خدا بن جائیں تو سید الرسول کی عطاعت کر لو محبت ایک پھل اور گناہوں کی بخشش ہے۔

اس طرح پیچھے دل سے توبہ کی جائے تو پہلے والے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ دنیاوی مال کی محبت اور خدا کی محبت رکھیں گئے تو دل میں ایک وقت میں ایک ہی محبت وہ سکے گی۔ دونوں محبتوں میں اس طرح فرق ہے جس طرح دن اور رات علامہ صاحب نے محبت پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی اور محبت کے عنوان سے شہدائے کربلا کو اخراج عقیدت پیش کیا۔

آخر میں اعزادروں نے ماتم داری کی اور علامہ صاحب نے اجتماعی دعا میں پاکستان کے موجودہ حالات کیلئے اور ملک پاکستان کی سلامتی، ترقی خوشحالی اور امت مسلمہ کیلئے رقت آمیزہ دعا کرائی۔ آخر میں تمام حاضرین کو لنگر حسینی تقسیم کیا گیا۔ العصر اسلامک سنٹر کے عہدیداروں نے تمام حاضرین کا مجلس اعزا میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مجلس اعزا کے احتتام پر منہاج لقرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، جنرل سیکرٹری محمد نعیم رضا نے امام بارگاہ العصر اسلامک سنتر کو دسویں سالانہ میلاد کانفرنس جو 27 فروری منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقد ہو رہی ہے اور مجلس میں موجود حاضرین کو بھی فردًا فردًا منہاج القرآن کی طرف سے میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔


 

... تازہ ترین

Today BACK NEXT