فنکار کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں : علی ظفر

Ali Zafar

Ali Zafar

لاہور (جیوڈیسک) اداکار و گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ فنکار کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔

فن اور فنکار کو سرحدوں کے اندر قید نہیں کیا جا سکتا۔ جہاں اچھا اور معیاری کام ملے گا فنکار ادھر کا رخ ضرور کرے گا۔

ایک انٹرویو کے دوران علی ظفر نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت روشن ہے اور وطن عزیز میں معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ پروڈکشن کی بدولت انڈسٹری روز بروز ترقی کی منازل طے کر رہی ہے جو بڑی حوصلہ افزا بات ہے۔