فنکار کبھی بوڑھا نہیں ہوتا، آج بھی خود کو جوان محسوس کرتی ہوں، بشریٰ انصاری

Bushra Ansari

Bushra Ansari

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ بچپن میں گڑیوں سے کھیلا کرتی تھی، گڈی اور گڈے کی شادی کرنا میرا شوق تھا، بچپن کی خوبصورت یادیں آج بھی میرے ذہن میں محفوظ ہیں۔

فنکار کبھی بوڑھا نہیں ہوتا، آج بھی خود کو جوان اور تروز تازہ محسوس کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ گلوکاری میرا جنون ہے۔

گلوکاری کے بغیر خود کو ادھورا محسوس کرتی ہوں، اپنے کیریئر کے دوران ہر طرح کے کردار ادا کئے ہیں۔

اگر فنکار صلاحیتوں کا مالک ہو تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارشی انسان زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔