آرٹس کونسل اور بزم ارباب قلم کے اشتراک سے ماہانہ محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

Bazam E Arbab- E- Qalam

Bazam E Arbab- E- Qalam

لاہور (ایم اے تبسم سے) آرٹس کونسل اور بزم ارباب قلم کے اشتراک سے ماہانہ محفلِ مشاعرہ نصرت فتح علی خان کے چھوٹے ہال میں منعقد ہوا۔ اس خوبصورت محفل مشاعرہ کی صدارت لاہور سے تعلق رکھنے والے ممتاز شاعر خالد نقاش کی۔

مہمان خصوصی میں استاد شعراء بسمل شمسی اور طاہر صدیقی تھے۔جبکہ مہمان اعزازمیں لاہور ہی سے سفینہ سلیم ایڈووکیٹ اورکائنات احمد تھیں۔اس محفل کی نقابت قاسر کلام سرور خان سرور کے حصہ میں آئی۔

چیئرمین بزم ارباب قلم محمد ریاض انجم کی اجازت سے شروع ہونے والے مشاعرہ کی تلاوت و نعت کا اعزاز مرزا علی شیر میں حاصل ہوا۔اس مشاعرہ میں اردو اورپنجابی کے اشعار پر مبنی کلام سن کر بہت مزا آیا۔اور شعراء کو خوب داد سے نوازہ۔ اس محفل مشاعرہ میں جن شعراء کرام نے کلام پڑھا ان میں کوثر علیمی،اے ایچ عاطف،ماریہ روشنی،بشریٰ ناز،منال مجوکہ، منصور سحرمحمد ریاض انجم،اقبال صدیقی،شیخ سلمان،صداقت علی،عرفان،قمرالزمان،جمال شاہد،عمران ساون،سحر شیرازی،سید وقاص،وارث علی وارث،عامر ریاض،مراد ہاشمی،طارق ممود طارق،عابد جمیل عابد،انجم اعوان،مرتضیٰ قمر،سائرہ حمید مہوش عثمان،آصف سردار آرائیں،عبنر،عینی،اسد اللہ خاں،انور انیق،عبیر دا جی،ایم رفیق ارم،،ودیگرموجود تھے۔

صدر بزم ارباب قلم منظور ثاقب محفل مشاعرہ میں شرکت کیلئے آرہے تھے کہ ان کا رکشہ سے ایکسیڈنٹ ہو گیا اور زخمی ہو گئے۔ان کی تندرستی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔