اروندھتی رائے نے مودی کو فاشسٹ اور قاتل قرار دیدیا

Arundhati Roy

Arundhati Roy

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی مصنفہ اروندھتی رائے نے مودی کے مظالم کی تاریخ دہرا دی۔ ایک تقریب سے خطاب میں بولیں مودی کے آئیڈیل مسولینی اور ہٹلر ہیں۔

گجرات فسادات میں مسلمانوں کا قتل عام اس کی درندگی کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مودی کی جماعت آر ایس ایس ہندوستان میں صرف ہندووں کو دیکھنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب بھارت کے مسلمان سیاسی رہنما اکبر الدین اویسی نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ندووں کو تاریخ یاد دلا دی۔ یادگار جواب دیکر ہندو لڑکی کو لاجواب کر دیا ۔ اب ہر جگہ سے ذلت سمیٹنے کے بعد بھی مودی ہوش کے ناخن لینے کو تیار نہیں۔