اویس اسد خان کے اعزاز میں کھیلوں میں خدمات پر استقبالیہ

Karachi

Karachi

کراچی : کراچی سٹی اسپور ٹس ایسوسی ایشن نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ 30 اکتوبر 5:00 بجے شام KWSB آفیسر ز کلب پر دے رہی ہے جس کے مہمان خصوصی ایسو سی ایشن کے صدر DMD کر اچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمداسلم خان ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت کھیلوں کی معروف سرپرست بیگم اسماء محمدعلی شاہ کرینگی یہ اعلان ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹر ی خالد رحمانی نے کیا۔

استقبالیہ میں پروفیسر اعجاز فاروقی، ڈاکٹر جیندعلی شاہ، غلام محمدخان، اصغر بلوچی، گلفراز احمدخان، عظمت اللہ خان، غلام یاسین،زاہد شہاب، امتیاز شیخ، سید نسیم حسین، سید راحت علی شاہ،سید حیدر حسین، باران بلوچ، سیدہ ارم بخاری، سعد یہ قریشی اور دیگر شخصیات شر کت کرینگی۔