عصمت انور محسود اور اسد عثمانی کا سانحہ درگاہ شاہ نورانی کی مذمت

Shah Noorani Mazar-Tragedy

Shah Noorani Mazar-Tragedy

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود، سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے درگاہ شاہ نورانی سانحہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سانحہ میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

حکومت پاکستان اور پاک افواج ملک دشمنوں کے خاتمے کے لئے جدو جہد میں مصروف ہے انشا اللہ دہشت گردی کا قلعہ قمعہ کرکے پاکستان کو دنیا کا خوشحال اور امن پسند ملک بنایا جائے گا مسلم لیگی رہنمائوں نے درگاہ شاہ نورانی سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لوحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس المناک سانحہ میں شہید ہونے والے کو جوار رحمت میں جگہ اور ذخمیوں کو جلد صحت یابی اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری