آسیان کانفرنس، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر فوجی دستے تعینات

Security

Security

کولاالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا میں آسیان کانفرنس کے موقع پر سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کولاالمپور میں فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

کولاالمپور میں ہونے والے آسیان کانفرنس کے باعث سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، شہر میں دو ہزار فوجی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار اہلکار سٹینڈ بائی ہو ں گے۔

یہ اقدامات ان اطلاعات کے بعد اٹھائے گئے ہیں جس کے مطابق داعش اور ابو سیاف گروپ آسیان کانفرنس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوبامہ سمیت کئی ممالک کے رہنما اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے ہیں۔