ایشیز سیریز، تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا 136 رنز پر ڈھیر

Ashes Series

Ashes Series

ایجبسٹن (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ٖفیصلہ کیا۔

اوپنر کرس راجرز کے سوا مہمان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کر سکا اور پوری ٹیم چائے کے وقفے سے پہلے ایک سو چھتیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

کرس راجرز نے باون رنز بنائے۔ پانچ کینگرو بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن نے چھ وکٹیں اڑائیں۔