اشفاق ندیم احمد نے اکرم خان درانی سے بنوں میں تیل و گیس کے ذخائر کے حوالے سے منسٹر ہائوس میں تفصیلی ملاقات کی

Meeting

Meeting

اسلام آباد (رحمت اللہ خان) ماڑی پیٹرولیم کے چیئرمین جنرل (ر) اشفاق ندیم احمد نے اکرم خان درانی فیڈرل منسٹر ہائوسنگ کے ساتھ بنوں میں تیل و گیس کے ذخائر کے حوالے سے منسٹر ہائوس میں تفصیلی ملاقات کی۔ جنرل اشفاق ندیم احمد نے اکرم خان درانی کو یقین دلایا کہ دو مہینے کے اندر اندر بنوں ویسٹ بلاک میں سروے کا کام شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنوں ویسٹ بلاک جو کہ ہارن ڈیم سے لے کر شیراتلہ اور اس سے بھی آگے شمالی وزیرستان تک کے علاقے پر مشتمل ہے اور خیبر پختونخوامیں تیل و گیس کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ جس کی دریافت سے تیل و گیس کی پیداوار میں کود کفالت کی حد تک فائدہ ہو گا اور علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب کھل جائیگا جب کہ علاقے کے ہنر مند اور دیگر افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے۔

اکرم خان درانی صاحب کی عمرہ واپسی کے بعد اس منصوبے کو موثر اور کامیاب بنانے اور دیگر امور کے حوالے سے اکرم خان درانی اور جنرل اشفاق ندیم انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرینگے۔