اشرف قریشی کی کراچی پریس کلب کے انتخاب میں کامیابی پر ڈیموکریٹس پینل کو مبارکباد

 Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اشرف قریشی نے کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخاب میں ڈیموکریٹس کی شاندار کامیابی پر صدر سراج احمد، جنرل سیکریٹری مقصود احمد ،نائب صدر منہاج الرب ،خزانچی موسیٰ کلیم ،جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان ،اور نو منتخب گورنگ باڈی کے اراکین محمد حنیف اکبر ،شمس کریو ،سہیل رفیق ،سعید سربازی ،عارف حسین ہاشمی ،جاوید اصغر چوہدری ،لیاقت علی خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب نمائندے کراچی پریس کلب کی تعمیر و ترقی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود میں اپنا مثالی کردار ادا کرینگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری