عاشورہ محرم کا جلوس، نشتر پارک سے برآمد

Ashura Jaloos

Ashura Jaloos

کراچی: کراچی میںعاشورہ محرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمدہوا، بلدیہ شرقی کراچی کی جانب سے عاشورہ محرم کے جلوس کے حوالے سے مرکزی کیمپ نمائش پر لگایاگیاجہاں عزاداران حسین کو سبیل کے ذریعے شربت تقسیم کیاگیا جبکہ طبی کیمپ کے ذریعے عزاداران کوفوری طبی امداد کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں،فوری بلدیاتی خدمات کے حوالے سے افسران و عملہ کیمپ پر موجودرہا،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے بلدیہ شرقی کے مرکزی کیمپ کا دورہ کیااورعزاداران حسین کوشربت پلایا ،کیمپ پر بیٹھ کر انھوں نے عزاداران کو خدمات کی فراہمی کاجائزہ لیا اور اپنے اطمینان کااظہار کیا۔

چئیرمین بلدیہ شرقی معیدانور ،وائس چئیرمین عبدالرئوف خان میونسپل کمشنر منظورعباسی نے عزاداران کی رہنمائی کرنے کے ساتھ بلدیہ شرقی کی جانب سے لگائی جانے والی سبیل کے ذریعے شربت بھی تقسیم کیا اس موقع پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انورنے کہاکہ عاشورہ محر م قربانی کادرس دیتاہے، مذہبی فریضہ سمجھ کر بلدیاتی خدمات سر انجام دی ہیں اور کوشش کی ہے کہ عزاداران حسین کوکسی مشکل کاسامنانہ کرناپڑے اس وقت بھی ضروری محکمہ جات کااسکواڈ متحرک ہے اور ان محکمہ جات کے افسران کیمپ پر موجود ہیں ،طبی کیمپ پر عزاداران کوفوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،جلوس ومجالس کے منتظمین نے مرکزی جلوس کے حوالے سے بہترین بلدیاتی خدمات کی فراہمی پرچئیرمین بلدیہ شرقی معیدانور ، وائس چئیرمین عبدالرئوف خان اورانکی ٹیم کی کاوشوں کوسراہا، بلدیہ شرقی کے کیمپ پر رکن صوبائی اسمبلی میجر(ر) قمر عباس رضوی ،ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی بھی موجود رہے جبکہ مرکزی کیمپ پر بلدیہ شرقی کے دونوں زونز کے مختلف محکمہ جات کے افسران بلدیاتی خدمات کی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔